پیرس(نمائندہ خصوصی)(ن) لیگ کی حکومت اپنے تین سالہ دور میں ہی ناکام ہو گئی ہے اور حکومت سے تنگ آئے شہریوں نے فوج کو آنے کی دعوت دینا شروع کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار ابو بکر گوندل رہنما تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تین سال میں بجلی کے بحران میں کوئی پیشرفت نہ کی جا سکی ہے لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ ہے۔ وزیر اعظم از خود مستعفی ہو کر نئے الیکشن کا اعلان کریں۔