ابوظہبی: مہمان ٹیم نے 5 وکٹیں گنوا دیں، یاسر شاہ نے مہمان ٹیم کے دو مہرے کھسکائے، حارث سہیل، اسد شفیق اور محمد عباس کی ایک ایک وکٹ

میچ کے پانچویں روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو کوشال مینڈس 18 کے انفرادی سکور پر محمد عباس کا شکار بن گئے۔ 73 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بظاہر میچ پر پاکستانی ٹیم کی گرفت مضبوط لگتی ہے لیکن سری لنکا کی ٹیم بھی کم بیک کرنے کی صلاحیت سے عاری نہیں ۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے دو، حارث سہیل، اسد شفیق اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ لی۔








