counter easy hit

امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا سینئر رکن ابو فراس السوری ہلاک

 Abu Firas in Ulsoor

Abu Firas in Ulsoor

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کے مطابق ابو فراس شام میں النصرہ فرنٹ کے اجلاس میں شریک تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا سینئر رکن ابو فراس السوری ہلاک ہو گیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ابو فراس القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کا ترجمان تھا۔ وہ شمالی شام میں النصرہ فرنٹ کے ایک اجلاس میں شریک تھا جب امریکی فضائیہ نے اسے نشانہ بنایا۔ ابو فراس شام کا شہری تھا اور اس نے انیس سو اسی اور نوے کی دہائی میں افغانستان میں لڑائی میں حصہ لیا تھا۔