پیرس(عمیر بیگ)اسٹیٹ بینک نے آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ، حکومتی پالیسیوں کی بدولت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، روز بروز مہنگائی ،غربت اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رتحریک انصاف فرانس کے رہنما ابو بکر گوندل نے یس اُردو سے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی وسائل کی غیر مساویانہ تقسیم تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ملکی سیاسی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ حکمران اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔ قومی دولت کی بندر بانٹ کرنیوالے عوام پر مسلط رہنے پر بضد ہیں۔ میگا سکینڈل سامنے آنے کے باوجود اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں