پیرس (عمیر بیگ)حکمران عوام کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں بنا رہے ہیں۔ شریف برادران شوگر ملز ، ٹیکسٹائل ملز ، اتفاق سٹیل ملز ، حدیبیہ پیپرز اور اتفاق فاؤنڈری کے نام پر اربوں روپے قرضہ لے کر ہڑپ کر چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ابوبکر گوندل نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اقتدار میں رہنے سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف احتساب سے بچتے آ رہے ہیں لیکن اب وہ قانون کی پکڑ میں ضرور آئیں گے۔