counter easy hit

وزیر اعظم نواز شریف کا چیک اپ کی آڑ میں بار بار لندن جانا ایک سوالیہ نشان ہے ۔چوہدری ابوبکر مشتاق ورک

Abu Mushtaq

Abu Mushtaq

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 133چوہدری ابوبکر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا چیک اپ کی آڑ میں بار بار لندن جانا ایک سوالیہ نشان ہے ۔میاں نوازشریف کاپاکستان میں ہونانہ ہوناایک برابر ہے ۔ وہ لندن میں بیٹھ کر سمارٹ فون پر حکومت کے امورانجام دینا وطیرہ بنائے ہوئے ہیں ان کے بار بار بیرون ملک آنے جانے سے قومی معیشت پربوجھ پڑتا ہے جس کا انہیں کوئی احساس نہیں، جتنے لندن سمیت دیگر بیرون ممالک کے دور ے انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران کئے ہیں اتنے دن انہوں نے ملک میں نہیں گزارے، سیلاب ہو یا کوئی قدرتی آفت وزیر اعظم کے دوروں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، بہتر ہے وہ مستقل طورپرلندن میں ہی رہ جائیں اس سے قومی وسائل کاضیاع بھی نہیں ہوگا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ابوبکر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا کہ حکمرا ن رات دن جس ترقی کاڈھول پیٹ رہے ہیں وہ عوام کی آنکھوں سے کیوں اوجھل ہے اگرترقی ہوئی ہوتی توبیچارے مزدوروں ،کسانوں اورعام شہریوں کے چہروں پرپژمردگی کے اثرات نہ ہوتے اور عوام کی خوشحالی سبھی کو دکھائی دیتی، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف وزیراعظم ہاؤس میں ضرور ہیں مگر قوم نے انہیں اپنے دل سے نکال دیا ہے ، میاں نوازشریف کی طرح کچھ لوگ عہدوں پربوجھ بن جاتے ہیں اورکچھ کیلئے ان کاعہدہ بوجھ بن جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ قوم نے حکمران خاندان کے احتساب کے حق میں فیصلہ دے دیا ،ہمیں حکمرانوں کی ”ناں”کوہاں میں بدلنا آتا ہے،میاں نوازشریف میڈیکل چیک اپ کے بہانے لندن گئے ہیں تووہاں سے اپنے بچوں کاسرمایہ واپس پاکستان لے کرآئیں ،انہوں نے کہا کہ آف شورکمپنیوں میں پڑا سرمایہ ملک وقوم کی امانت ہے،حکمران خاندان کویہ پیسہ مزید اپنے پاس رکھنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا ، انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری عوام کی خدمت کی بجائے چند با اثر خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے جو اسے اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا کوئی پرسان حال اور مسائل کی بہتات ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی مگر حکمران سب اچھا کی گردان سے باز نہیں آرہے