منیلا…….فلپائن میں ابو سیاف نامی باغی تنظیم کے دس ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ملکی فوج کے ایک بیان کے مطابق بری فوج کے ایک خصوصی کمانڈو دستے نے یہ کارروائی 146خولو145 نامی جزیرے پر کی۔ اس سے قبل قریب تین سو عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین شدید لڑائی بھی ہوئی۔ابو سیاف گروپ جنوبی فلپائن میں ایک مسلم ریاست کے قیام کے لیے لڑ رہا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس گروپ کے روابط دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور 146اسلامک اسٹیٹ145 سے بھی ہیں۔ آج کل کینیڈا کے دو جبکہ جاپان، ہالینڈ، اٹلی اور ناروے کا ایک ایک شہری ابو سیاف کے قبضے میں ہے۔