تحریک انصاف کرپشن کیخلاف عملی جدو جہد میں مصروف ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابوبکر گوندل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف تحریک آنے والی نسلوں کیلئے ہے بد عنوانی کے خاتمہ کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ممکن ہی نہیں۔صرف تحریک انصاف کرپشن کی بیخ کنی کی بات کر رہی ہے باقی سب جماعتیں ایک دوسرے کو نظام انصاف کے برعکس تحفظ دینے میں مصروف ہیں۔