پلی بارگین نیب اور شریف حکومت کی کھلی بدمعاشعی ہے
پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف، فرانس کے راہنما ابوبکر گوندل نے کہا ہے کہ نیب کا کام کرپٹ لوگوں کو پکڑنا مقدمہ چلانا اور سزا دینا ہے یہ کھلی بدمعاشی ہے کہ نیب نے چوری شدہ مال سے حصہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔ کوئی قانون ہونا چاہیے اور کوئی پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔ یہ کوئی بنانا سٹیٹ نہیں بننی چاہیے۔ شریف حکومت نے نیب کو مخالفین کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ جس میں وہ اپنے لوگوں کو لوٹی ہوئی دولت کا کچھ حصہ لے کر حرام کو حلال کرنے کے موقعے فراہم کر رہے ہیں۔