لالہ موسیٰ(منشاء بٹ) اے سی کھاریاں کی لالہ موسیٰ میں دبنگ انٹری، طارق بیکری اور خان فوڈ پوائنٹ سیل جبکہ دیگر دوکانداروں کو مبلغ 31 ہزار روپے نقدی جرمانہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ، اے سی کھاریاں نے اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ لالہ موسیٰ میں چھاپہ مارا اور چیکنگ کے دوران طارق بیکری مین بازار اور خان فوڈ پوائنٹ کو ناقص صفائی اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ ہونے پر سیل کر دیا اور دیگر دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیاء خورد نوش مہنگی فروخت کرنے پر مبلغ 31 ہزار روپے نقدی جرمانہ کیا ، عوامی حلقوں کی جانب سے اے سی کھاریاں اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔