گجرات ( علی بھٹی سے )اے سی گجرات نور العین ان ایکشن ، مچھلی بازار میں مٹن کی شاپس پر چھاپے ، تفصیلات کے مطابق اے سی گجرات نور العین نے گزشتہ روز مچھلی بازار میں چھاپہ مار کر دوکاندار خاور ،حسنین، احمد ،بابر علی ، غلام مصطفی ، پرویز ودیگر جو کہ مٹن کا گوشت 700روپے فی کلو فروخت کررہے تھے جبکہ سرکاری ریٹ 550روپے ہے ، 150روپے فی کلو زائد منافع خوری کررہے تھے عوامی شکایات پر اے سی گجرات نے چھاپہ مار کر دوکاندار وں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے