کھاریاں(نیئر صدیقی سے) ڈی سی او سے مذاکرات کے بعد انجمن تاجراں کھاریاں نے اے سی کھاریاں کے خلاف احتجاج کی کال واپس لے لی۔ انجمن تاجراں کے صدر عثمان اکبر عباسی کا کہنا تھا کہ اے سی کھاریاں کی طرف سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بنیادی طور پر تاجر دشمنی پر مبنی ہے۔ بلا جواز اور بلا نوٹس کئے گئے آپریشن نے تاجروں کے کاروبار کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ گذشتہ روز انجمن تاجراں کے وفد نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او گجرات کی طرف سے تاجروں کو یقین دہانی کے بعد انجمن تاجراں نے عارضی طور پر احتجاج کی کال واپس لے لی ہے