کھاریاں(نمائندہ خصوصی)ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ہمراہ محمد افضل پرائس مجسٹریٹ کھاریاں اور راجہ جاوید اختر ریڈر ڈنگہ روڈ کھاریاں کا دورہ کیا ۔دوران چیکنگ بٹ ہوٹل ڈنگہ روڈ کھاریاں اور نوشاہی ہوٹل نزد الغنی پیڑولیم جی ٹی روڈ کھاریاں کو احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پر بٹ ہوٹل کے مالک منور کھوکھر کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کروادیا گیا اور نوشاہی ہوٹل کے مالک روشن علی کے خلاف تھانہ لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے اور مزید چیکنگ جاری ہے۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں جناب ذوالفقار علی باگڑی نے حکم دیا کہ جو احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔