وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اچھی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں، ڈھائی سے تین ماہ کے اندر کراچی کے شہریوں کو اچھی ٹرانسپورٹ ملےگی۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ کا ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے، ڈرائیور کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچ کے مالک کے خلاف بھی کارروائی ہوگی جس نے غیرذمےدار افراد کو گاڑی چلانے کے لیے دی۔