counter easy hit

پنجاب کےمختلف شہروں میں حادثات ،8افراد جاں بحق

Accidents in various cities of Punjab, 8 killed

Accidents in various cities of Punjab, 8 killed

لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں چھٹے روز بھی دھند کا راج رہا جس کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،محکمہ موسمیات نے مزید ایک ہفتے تک دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دھند کے باعث گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ،وہاڑی میں ٹریفک حادثات رونما ہوئےجن میں8افراد جاں بحق ہوگئے ۔لاہورسمیت پنجاب کے کئی علاقوں میںدھند کے باعث سردی بھی بڑھ گئی۔رات ایک بجےبند کئےگئے موٹروےکےلاہور،پنڈی بھٹیاں،پنڈی بھٹیاں فیصل آباد اور فیصل آبادگوجرہ سیکشنز صبح 10بجےکےقریب ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے جبکہ ایئرپورٹ پربھی پروازوں کا شیڈول بحال کردیا گیا ۔چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیںجبکہ دھندمزیدبڑھنےکی توقع ہے۔دھند کی وجہ سے نزلہ زکام عام ہونےکے ساتھ دمہ اور دل کے مریضوں کوبھی شدیدمشکلات کا سامنا ہےجبکہ فصلیں بھی شدید متاثر ہیں۔محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارش آنے سےہی بہتری آئے گی۔دھندکےباعث ساہیوال کےقصبہ ہڑپہ میں ٹرک کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے،اسی طرح اوکاڑہ میں3مختلف حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور2زخمی ہو گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website