پشاور کی ضلعی ا نتظامیہ کی گراں فروشوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف علاقوں سے 56 گراں فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان ساجد خان کے مطابق کارروائیاں حیات آباد، کوتوالی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کی گئیں۔
گرفتار ہونے والوں میں دودھ فروش، نانبائی اور جنرل اسٹورمالکان شامل ہیں۔ تقریباً ایک ہفتے کے دوران ضلعی انتظامیہ نے مختلف چھاپوں کے دوران دو سو سے زیادہ دکانداروں کو گرفتارکیا ہے۔