پشاور کے بشیر آباد چوک کے مرکزی پل میں شگاف پڑ گیا، جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزر گیا تبدیلی کے دعوے کرنے والوں کی سرکاری ٹیمیں آتی ہیں اور سروے کرکے چلی جاتی ہیں کام کوئی نہیں کرتا ۔
پجگی روڈ پشاور کا بشیر آباد چوک مصروف ترین مقام ہے، جہاں کے واحد رابطہ پل میں ایک ماہ قبل شگاف پڑا، جس سے نہ صرف شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات ہیں بلکہ کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
رابطہ پل بشیر آباد ، باچا خان مرکز اور تبلیغی مرکز کو ملاتا ہے ،جس کی مرمت کے لیے سروے تو بہت ہوئے ،لیکن کام تاحال شروع نہ ہوسکا ۔
پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ پل کی مرمت کا کام سڑک کی کشادگی کے ساتھ کیا جائے گا، جس کے لیے تاحال فنڈز نہیں ملے ۔