متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی نے سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے’’ دنیاکا بہترین شہر‘‘ ہونے کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ’’ٹام ٹام نامی ہالینڈ کی کمپنی کے’’ سالانہ گلوبل ٹریفک انڈیکس‘‘ کے تحت ابوظہبی کو 2016 میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے ’’دنیا کا بہترین شہر ‘‘ قرار دیاگیا ہے۔
مذکورہ کمپنی دنیا بھر کے 48ممالک کے 390 شہروں کے جی پی ایس سسٹم ،ٹریفک میپس اور نیوی گیشن سسٹم کی پروڈکشن میں مہارت رکھتی ہے۔
اس سلسلے میں اماراتی حکام کا فخریہ کہنا تھا کہ ’’مذکورہ کامیابی امارات کی سڑکوں کے جدید نیٹ ورک اور مضبوط انفرااسٹرکچر کے نتیجے میں ملی ہے‘‘۔