پشاور۔۔۔۔۔محلہ غوری خان میں گھریلو ملازمہ پر تشددکرنے والے ڈاکٹرشکیل کو مقامی عدالت پیش کردیاگیا۔
گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو تھانہ شاہ قبول سے پشاور کی مقامی عدالت پیش کیاگیا۔ نامزد ملزم اپنی گاڑی میں عدالت گیا۔ پولیس کے مطابق عدالت میں تشددکا شکار بچی عائشہ اور نامزد ملزم ڈاکٹرشکیل اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا۔ ملازمہ کا تعلق صوابی سے ہے جو ڈاکٹر شکیل کے گھر 4ماہ سے ملازمہ ہے۔ بچی کے مطابق اسے ڈاکٹر نے تشددکا نشانہ بنایا اور بال کاٹ دیے، جو بعد میں میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوا۔