پشاور ………محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی جانچنے کے لیے سمارٹ فونزسسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فون کے ذریعے ویکسنیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔ای پی آئی کے ڈپٹی کوارڈنیٹرز ڈاکٹر ایوب نے جیو نیوز کو بتا یا گیا کہ محکمہ صحت اس سال صوبے بھر کے 1300 ویکسینیٹرز کو سمارٹ فونز فراہم کرے گا۔جن کے ذریعے ویکسنیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جاسکے گاتاکہ پولیو مہم کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے 1500سمارٹ فونز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو مئی میں صوبے کے تمام ویکسی نیٹرز کو فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان اقدامات سے صوبے میں پولیوپر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔پشاور : پولیو ویکسینیٹرز کو سمارٹ فونز فراہم کرنے کا فیصلہ