اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے ،نوازشریف اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے 7 روز کا استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں حاضری سے 3 روز کا استثنیٰ دے دیا۔