لاہور: احتساب عدالت نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا چیئرمین نیب چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے چکے ہیں، چوہدری برادران پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کے غیر قانونی خریداری کی تحقیقات چل رہی تھیں، چوہدری شجاعت حسین سے بھی 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں، تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے، چوہدری برادران کا ان پلاٹس سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ نیب نے چودھری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی۔