سیاست سے تجوریاں بھرنے والوں کا یومِ حساب قریب آچکا ہے
راولپنڈی: پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی راولپنڈی حلقہ این اے 62 اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ سیاست دانوں سے عوام کا اعتماد اٹھنا لمحہ فکریہ ہے، سیاست اگر دکھی عوام کیلئے کی جائے تو ایک عبادت ہے اور اگر ذات کیلئے سیاست کی جائے تو تجارت بن جاتی ہے- سیاست سے تجوریاں بھرنے والوں کا یومِ حساب قریب آچکا 25 جولائی کو عوام ‘ہاکی کے انتخابی نشان نشان’ پر مہر لگا کر منافقت کی سیاست کرنے والوں کو نالہ لئی میں بہا دیں گے- راجہ بازار میں باڑہ مارکیٹ میں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا جیت و ہار کے فلسفہ سے بالاتر ہوکر سارا سال عوامی خدمت جاری رہے گی