counter easy hit

ملزم کا قتل و ڈکیتیوں کا اعتراف، 3ملزمان گرفتار

کراچی میں قتل اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد عرف سید کاشف نے تفتیش میں متعدد قتل اور ڈکیتیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ گلبرگ پولیس نے ایک ڈاکو، جبکہ سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Accused confessed to the murder and roberry, 3 suspects arrest

Accused confessed to the murder and roberry, 3 suspects arrest

کالعدم مذہبی جماعت کے محمد عرف سید کاشف کی تفتیشی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ ملزم نے لیاقت حسین کو نیشنل بینک کے پریزیڈنٹ علی ضا سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اغوا کیا اور پھر قتل کردیا تھا۔ملزم نے2007 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک غیر ملکی ادارے کے کارکن کو قتل کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم نے ایک ڈاکٹر کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم بھتا خوری میں بھی ملوث تھا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق تیموریہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے عرفات ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 4روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی تھی، تاہم گھر والوں کی مزاحمت پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم نائف کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔شارع فیصل پر تحریک انصاف کے کارکن پر حملہ کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website