کراچی : بی بی سی کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے۔ پہلے کبھی جھکے نہ اب جھکیں گے جس کو چھوڑ کر جانا ہے جا سکتا ہے۔
لندن سے رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبوں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے پہلے کبھی جھکے نہ اب جھکیں گے۔نازک صورت حال سے گزر رہے ہیں جس نے چھوڑ کر جانا ہے وہ جا سکتا ہے۔اپنے کارکنوں کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے۔
اس پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ایک بار پھر الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کیا۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ محب وطن سیاسی جماعت ہےاور پاکستان کی یکجہتی اور استحکام پر یقین رکھتی ہے۔ماضی میں جناح پورکی سازش جھوٹی ثابت ہوئی۔
نیٹو اسلحہ کی برآمدگی کے الزامات بھی بے بنیاد نکلے۔بی بی سی کی رپورٹ ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل کا حصہ ہےلہذا کارکن پرامن رہتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے اجلاس میں بھی بی بی سی کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا۔