سڑکوں پر حادثات کا شکار ہونے والے افراد اور مختلف بیماریوں سے لڑنے والے مریضوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس کو اکثر اوقات ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اب امریکی کمپنی نے اس کا توڑ ڈھونڈ نکالا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک کمپنی نے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ڈرون ایمبولینس کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔آرگو ڈیزائن نامی کمپنی کی جانب سے ڈیزائن کی جانے والی اس ڈرون ایمبولینس میں مریض کے اسٹریچر کے علاوہ ایک ٹیکنیشن کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، جبکہ اسے اْڑانے کیلئے کسی پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔اس جدید ترین ڈرون ایمبولینس کو ڈیزائن کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ صرف ایک تصور ہے، تاہم اس کا حقیقی ماڈل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔