counter easy hit

پی کے نے 14 دن میں 516 کروڑ روپے کما لیے

PK

PK

ممبئی (یس ڈیسک) انتہاپسند ہندووں کے احتجاج اور سینما گھروں میں بندش کے باوجود عامر خان کی فلم پی کے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم نے چند دنوں میں 5 سو کروڑ سے زائد روپے کما کر بالی ووڈ میں تاریخ رقم کر دی۔ عامر خان کی فلم پی کے 19 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی۔

پی کے صرف 14 دن میں عالمی سطح پر 5 سو 16 کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن چکی ہے۔ فلم نے صرف بھارت میں 3 سو 94 کروڑ کمائے جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر 122 کروڑ روپے کمائے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے فلم 6 کروڑ کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔