counter easy hit

خنزیر کا جسم اور چہرہ انسان جیسا، ایسے خنزیر کے بچے کی پیدائش کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں ایک فارم ہاﺅس پر خنزیر کا ایسا بچہ پیدا ہوا ہے کہ جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق حیران کن طور پر خنزیر کے اس بچے کا چہر انسان جیسا اور جسم خنزیر کا ہے۔ اس کی پیدائش وینزویلا کے علاقے کیوبریڈا اریبا میں واقع ایک فارم پر ہوئی ہے جس کے مالک نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو کے بیک گراﺅنڈ میں ایک خاتون بتا رہی ہوتی ہے کہ اس بچے کی عمر 3گھنٹے ہے اور اس کے جسم پر بال بھی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی یہ حالت ماں کے پیٹ میں نشوونما میں بگاڑ آنے کے سبب ہوئی ہے اور اس طرح کے بچے زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے۔ اس کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زرعی ادویات کا زیادہ استعمال دوران حمل بچے کی میوٹیشن کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website