counter easy hit

تسلیم کرتے ہیں آبادی بے ہنگم انداز سے بڑھی،مریم اورنگزیب

Acknowledge population has grown from an awkward style, Maryam Aurangzeb

Acknowledge population has grown from an awkward style, Maryam Aurangzeb

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ ملک کی آبادی بے ہنگم انداز میں بڑھ رہی ہے، وزیراعظم نے ملک میں مردم شماری کرانے کا اہم فیصلہ کیا ہے ،جس سے ترقی کے اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی۔

پائیدارترقیاتی اہداف سے متعلق قومی کانفرنس میں خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وژن 2025ءکے تحت حکومت نے اہداف مقرر کررکھے ہیں، حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہر وزارت میں میلینم گولز کےحوالے سے یونٹس قائم کیے گئے ہیں، پاکستان پہلا ملک ہے جہاں ان گولز کےحوالے سے ٹارگٹ بھی دے دئیے گئے ہیں، وزیراعظم خود اس سارے عمل پر نگرانی کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پچھلے 22 برسوں میں ڈیٹاجمع کرنے کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے گئے،پاکستان گزشتہ 30برس سے دہشت گردی کا شکار رہا،تاہم گزشتہ تین برسوں میں کمی آئی ہے، صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہےکہ ہیومن ڈویلپمنٹ گولز پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داری پوری کریں، وفاقی حکومت اس سلسلے میں جو بھی معاونت کرسکتی ہےکرے گی۔

ہیومن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے رپورٹنگ کی تربیت بھی کرا رہے ہیں، میڈیا نے پبلک میسجز کے لیے10 فی صد ٹائم دینے پر عمل شروع کردیاہے ،جو خوش آئند ہے،ہمیں سیاست سےبالاُ تر ہوکر پاکستان کے عوام کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website