لالہ موسیٰ (محمد عدیل بٹ )تجاوزات انسپکٹر کی پہلی کاروائی پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق تجاوزات انسپکٹر وسیم افضل کائرہ نے شاہ زیب ولد ارشد ، ذوالفقار ولد غلام حسین نے تجاوزات میں اپنا اہم کردارا دا کیا ہوا تھا متعدد دفعہ اس کو ختم کرنے پر کہا گیا لیکن ختم نہ کی گئی تجاوزات انسپکٹر وسیم افضل کائرہ نے تجاوزات ختم کرنے کو کہا گیا تو ملزمان نے وسیم افضل کو دو ٹوک باتیں سنانے لگے جس پر تجاوزات انسپکٹر نے ان کیخلاف تھانہ سٹی میں FIRکا مقدمہ نمبر428درج کروائی اور وسیم افضل کائرہ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی بلا تفریق اسی طرح کاروائی کا عمل رواں دواں رہے گا تمام سیاسی اور جو بھی بیرونی طاقت کے بل بوتے پر جرم کا مرتکز ہوگا ان کیخلاف بھی اسی طرح کاروائی عمل میں لائی جائیگی ہمارا مقصد شہریوں کو تحفظ امن اور سکون فراہم کرنا ہے اور ہم اپنی ڈیوٹی سے بخوابی وقف ہیں اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں گے