counter easy hit

رقم لے کر زمین، فلیٹ نہ دینے والے بلڈرز کیخلاف کارروائی

Action against builders who Take the money, not to give flat

Action against builders who Take the money, not to give flat

کراچی کے عوام سے پیسے لے کر زمین اور فلیٹ طویل عرصے تک نہ دینے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ، نیب کی جانب سے ڈی ایچ اے کی زمین میں 13 ارب روپے کے گھپلوں کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے تعمیراتی شعبے میں شفافیت ، احتساب اور بہتری پر سیمینارکا انعقاد کیا ۔

چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ زمین کی الاٹمنٹ سے لے کر تمام اجازت ناموں کے حصول میں کافی وقت لگتا ہے، جو کرپشن کا جواز بن جاتا ہے،اس معاملے کو آسان بنانا ہوگا۔

اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی سراج النعیم نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کی تجویز قابل عمل ہے، اس سے مکان اورفلیٹ کی تعمیرات کا وقت 50 فیصد کم اور بلڈز کی لاگت میں 20 فیصد کمی آئے گی ۔

ڈی جی نیب نے انکشاف کیا کہ کراچی میں بلڈرز کے 13 ارب روپے کے بڑے کیس پر تحقیقات کررہے ہیں ۔

سیمینارسے خطاب میں قائم مقام ڈائریکٹر ایف آئی اے عاصم خان نے کہا کہ 20 فیصد خود ساختہ بلڈرز 3 سال میں فلیٹ دینے کا وعدہ کرکے پیسے بٹور لیتے ہیں،لیکن دس سے 15 برس بعد بھی فلیٹ بنا کرنہیں دیتے۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ بلڈرز کے کیسز پر آباد کو آگاہ کیا ہے، یہ بھی عندیہ دیا کہ عوام سے پیسے بٹورنے والے بلڈز نے جلد پیسے یا فلیٹ دینے کا معاملہ حل نہ کیا تو کارروائی کریں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website