سیالکوٹ (یس ڈیسک) ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفان طارق خان نے ضلع سیالکوٹ میں پولیس یونیفارم بنانے اور فروخت کرنے والے تمام ڈیلرز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر اجازت کے پولیس یونیفارم بنانے اور فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
یونیفارم فروخت کرتے وقت سروس کارڈ چیک کیا جائے۔ قانون کی پابندی نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔