لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے چیئرمین وصوبائی راہنماء سنی تحریک عثمان عزیزقادری نے کہاہے کہ غازی ملک ممتازقادری ڈے کے حوالہ سے تحریک تحفظ اسلام پاکستان لالہ موسیٰ کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں بھرپورشرکت کریں گے،چوتھی سالانہ کانفرنس کا اہتمام تحریک تحفظ اسلام کے قائدین اورکارکنان کا عظیم کارنامہ ہے ، جس پر ہم تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے ذمہ داران چوہدری فیصل اخترگجر،عدنان خان جلالی ،نوشادخان جلالی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج اے ٹی آئی اور سنی تحریک کا قافلہ جامع مسجدبیت الکرم بہاری کالونی میں منعقدہ کانفرنس میں بھرپورشرکت کرے گا۔