کراچی : کارکنان کی گرفتاریوں اور ماروائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں پارٹی کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف 3 بجے لیاقت آباد سے احتجاجی مارچ شروع ہوگا جو مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگا۔ ایم کیو ایم کے مطابق احتجاجی مارچ کے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
واضح ر ہے کہ گزشتہ روز بھی رینجرز سے مبینہ مقابلے میں 4 کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم نے یوم سوگ منایا تھا۔