ممبئی: بالی ووڈ ایکشن ہیرو اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بالی ووڈ میں 1996 میں مشہور فلم ’معصوم‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار اندر کمار کا شمار 90 کی دہائی کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے فلمی کیریئر میں بہت سی مشہور فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور اندر کمار کی دوستی کے چرچے مشہور تھے جنہوں نے ’تم کو بھول نہ پائیں گے‘، ’وانٹیڈ‘، ’یہ دوریاں‘ اور ’کہیں پیار نہ ہوجائے‘ جیسی فلموں میں کام کیا تھا جب کہ اندر کمار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے تاہم مرنے سے پہلے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو نے اُن کی موت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے کیوں کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندر ہاتھ میں شراب کی بوتل اُٹھائے اپنی ناکامی کا شکوہ کرتے ہوئے رو رہے ہیں اور ویڈیو میں یہ بھی کہ رہے ہیں اداکار بننے آیا تھا لیکن کامیابی کے بعد میری عیاشیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔
اداکار اندر کمار نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ دیکھ کر کچھ سیکھ سکتے ہو تو سیکھ لو ورنہ کل آپ بھی ہاتھ میں موبائل لئے اور شراب نوشی کرتے ہوئے خودکشی سے قبل ویڈیو بنا رہے ہوگے۔ اندر کمار کی خودکشی کی ویڈیو پر اُن کی اہلیہ پل لوی کمار نے پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اندر کمار کی موت دل کو دورہ پڑنے کے سبب ہوئی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر گردش کردہ ویڈیو اُن کی ریلیز نہ ہونے والی فلم ’پھٹی پڑی ہے یار ‘کا ایک سین ہے۔