لاہور (ویب ڈیسک)مداحوں اور جاننے والوں کے لیے سرپرائز ، معروف پاکستانی اداکارہ انجمن کو انکے دوسرے شوہر نے بھی طلاق دے دی ، اپنے پہلے شوہر مبین ملک کے قتل کے بعد اداکارہ انجمن نے 63 برس کی عمر میں دوسری شادی کی تھی مگر یہ انہیں راس نہ آئی
اور سابق فلم پروڈیوسر لکی علی نے اداکارہ انجمن کو طلاق دے دی، مختصر مدت کے بعد ہی طلاق کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ لکی علی اور انجمن کی شادی 17 جون 2019 کو لاہور میں ہوئی تھی ، پروڈیوسر نے اپنی اہلیہ کو شادی کے تحفے کے طور پر گھر اور گاڑی دی تھی تاہم اداکارہ ایسا تحفہ ملنے کی تردید کرتی رہی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ انجمن کے پہلے شوہر مبین ملک کو ان کے گھر کے باہر 2013 میں قتل کردیا گیا تھا۔