اداکارہ کے پتے میں پتھری ہے جس سے نجات کیلئے انہیں فوری طور پر سرجری کروانا ہوگی
ممبئی: کامیڈین بھارتی سنگھ کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پتے میں پتھری ہے جس کیلئے انہیں سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ بھارتی سنگھ نے ہسپتال سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔