counter easy hit

یہ تو برانڈڈ سیاستدان ہیں۔!! بلاول اور مریم گرمی میں کسی گاؤں میں جائیں اور۔۔۔ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے شریفوں اور زر والوں کو اوقات یاد دلا دی

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز شدید گرمی میں بغیر پنکھے کے پنجاب کے کسی گاؤں میں جائیں تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہوگا۔ بشریٰ انصاری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں کے بارےمیں کھل کر باتیں کیں۔ بشریٰ انصاری نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ذاتی طور پر عمران خان کرپٹ آدمی نہیں ہیں اور میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان بے ایمان آدمی نہیں ہیں۔ بشریٰ انصاری نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں کہا افسوس کی بات ہے عوام کے بہت برے حالات ہیں، لوگ مایوس اور پریشان ہیں۔ بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں کہاکہ مریم نواز برانڈڈ سیاستدان ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے بارے میں کہا کہ کبھی شدید گرمی میں بغیر پنکھے اور اے سی کے کسی پنجاب کے گاؤں میں یہ دونوں جا کر رہیں تو انہیں پتہ چلے گا کہ حقیقت کیا ہے۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 200 فیصد کہتی ہوں وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز برانڈڈ سیاست دان ہیں، مریم اور بلاول گرمیوں میں بغیر پنکھے کے زندگی گزاریں تو ان کو معلوم ہو کہ حالات کیا ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو پورے سندھ نے ووٹ دئیے تو وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔ معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ عوام کے حالات بہت خراب ہیں، روحی بانو کا حکومتی سطح پر خیال رکھنا چاہئے تھا۔ عورت مارچ پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے عورت مارچ میں شرکت نہیں کرسکی، زیادتی کسی کے ساتھ بھی ہو آواز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عورتیں کمزور ہوتی ہیں اس لیے ان کے لیے آواز اٹھانی چاہئے، عورتوں کے حقوق کے لیے نعروں کو نرم انداز سے بیان کیا جاسکتا تھا، لفظوں کو ہیر پھیر کرکے تبدیل کیا جاسکتا تھا، عورت مارچ میں لفظوں کا چناؤ بہتر ہوتا تو اچھا ہوتا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انور مقصود کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، معین اختر جیسے فنکار کا نعم البدل ملنا مشکل ہے، ان کا موازنہ کسی دوسرے کے ساتھ کرنا درست نہیں۔

 

ACTRESS, BUSHRA ANSAR, DECLARED, BILAWAL, AND, MARYAM, AS, BRANDED, POLITICIANS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website