لندن (نیوز ڈیسک) معروف برطانوی اداکارہ ہلیری ہیتھ کرونا وائرس کی وجہ سے 74 سال کی عمر میں چل بسیں، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کرونا وائرس میں مبتلا تھیں۔ہلیری ہیتھ کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی، ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کرونا وائرس کا شکار تھیں اور ان کی کیفیت پیچیدہ شکل اختیار کر گئی تھی جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ہلیری نے 60 کی دہائی میں کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں ہارر فلم وچ فائنڈر جنرل اور ٹو جینٹلمین شامل ہیں۔خیال رہے کہ کرونا وائرس نے کئی فنکاروں کو بھی اپنا نشانہ بنایا ہے، کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر امریکی ڈرامہ نگار ٹیرنس میکنیلی 81 برس کی عمر میں جبکہ افریقی سیکسوفون لیجنڈ منو دیبانگو منگل 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔کانگو کے لیجنڈری گلوکار اور موسیقار اورلوس مابیلی بھی 67 برس کی عمر میں کرونا وائرس کا شکار بنے جبکہ اسپین کے اوپرا گلوکار پلیسیڈو ڈومینگو کرونا کی وبا میں مبتلا زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ہاروی جنسی ہراسگی کے الزام میں 23 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔کرونا وائرس نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کو بھی اپنا شکار بنایا تاہم اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں، جیمز بانڈ کی ہیروئن میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وہ بھی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں خوف پھیلا ہوا ہے، حالات یہ ہوگئے ہیں کہ اسپتالوں میں جگہیں کم پڑنا شروع ہوگئی ہہیں جببکہ امریکہ کے اسپتالوں میں نرسیں لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر رونا شروع ہوگئے ہیں ، ہر کوئی اس موذی مرض کی وجہ سے پریشان ہے جبکہ کروڑوں لوگ بیروزگار ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں، کسی کا کوئی بھی پرسانن حال نہیں ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے۔