counter easy hit

اداکارہ میرا نے پاک زمبابوے سیریز کے آخری میچ میں رقص کرکے ماحول کو گرما دیا

Meera

Meera

لاہور : اداکارہ میرا میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے نہیں دیتیں تو پھر لاہور میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیسے بھولتیں جہاں آخری میچ کے دوران انہوں نے رقص کرکے ماحول کو گرما دیا۔

اداکارہ میرا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے دیکھنے کے لئے بغیر ٹکٹ کے ہی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، اسٹیڈیم کے دروازے پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے انہیں بغیر ٹکٹ کے اندر نہ جانے دیا تووہ غصے میں واپس جانے لگیں، اسی دوران پی سی بی حکام کو ان کا خیال آیا تو خصوصی پاس جاری کردیا اور اس طرح اداکارہ اسٹیڈیم میں داخل ہوپائیں جہاں ان کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

میچ کے دوران جب آندھی اور لائٹ پول کی خرابی پر کھیل رکا تو انہوں نے یہاں بھی توجہ حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور کمنٹری باکس کے سامنے آکر رقص کرنے لگیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں عالمی کرکٹ بحال ہونے پر انہیں جتنی خوشی ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔