لاہور: ایف بی آر نے نور سے اثاثہ جات اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا انکم ٹیکس 2013 ، 2014ء کا آڈٹ شروع کر رکھا ہے۔
زرائع کے مطا بق آڈٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ اداکارہ نور نے ایک نجی بنک میں سال 2013 میں ایک کروڑ سے زائد رقم رکھی جو ظاہر نہیں کی جبکہ سال 2014 میں بھی اداکارہ نے 2 کروڑ 96 لاکھ روپے بینک میں رکھے ۔ جو ایف بی آر سے چھپائے جس کے بعد ایف بی آر نے اداکارہ سے رابطہ کر کے تمام مالی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق اداکارہ نور سے تمام تفصیلات ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔