بالی وڈ کے مشہور کامیڈی و ایکشن اداکار اکشے کمار اور نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلی بار ہدایت کار انوراگ سنگھ کی فلم ‘سارا گڑھی میں جلوہ گر ہوں گے۔
پرینیتی نے جلد ہی بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر تمام مداحوں کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ کچھ مختلف کردار میں نظر آتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی فلم ‘سارا گڑھی میں اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی سارا گڑھی کی جنگ پر مبنی ہے، جس کی شوٹنگ سارا گڑھی کے علاقے اور اس سے قریب گاؤں میں کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ان کے ساتھ دبنگ سلمان خان ہیں تاہم شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا۔