بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی نئی فلم کے لئے بیدمنٹن کے سینئر کھلاڑی پرکاش پدوکون کی اکیڈمی سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے ٹریننگ کا آغا ز کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شردھا کپور نے اپنی نئی فلم کے لئے بیدمنٹن کے سینئر کھلاڑی پرکاش پدوکون کی اکیڈمی سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ، وہ اپنی ٹریننگ فلم کی عکسبندی کے دوران بھی جاری رکھیں گی۔