پشاور(ویب ڈیسک) ’’ویڈیو سی ایم ہاؤس میں نہیں بلکہ ۔۔۔ ‘‘ گلوکارہ صوفیا کیف نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی۔ پشتو گلوکارہ صوفیا کیف نے اپنی کچھ روز قبل وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو کے ردعمل میں کہا ہے کہ ویڈیو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں بلکہ جرگہ ہال میں بنائی تھی۔
گزشتہ روز پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بنی ہوئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ گلوکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے اداکارہ صوفیا کیف نے کہا ہے کہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئی تھی اور میں نے ویڈیو سی ایم ہاؤس میں نہیں بلکہ جرگہ ہال میں بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں جرگہ ہال کے ساتھ بنے لیڈیز چینجنگ روم جا رہی تھی تو اس دوران ویڈیو بنائی۔ صوفیا کیف کا کہنا تھا کہ اس بات کو کیوں اچھالا جا رہا ہے؟ اس معاملے پر میرا کیریئر خراب نہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2019 کو ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس پر سوالات اٹھے تھے کہ انہیں دفتر خارجہ جیسے اہم سرکاری دفتر میں داخل ہونے اور ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟ ویڈیو میں حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں تھیں اور انہوں نے کانفرنس روم بھی دکھائے تھے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
From Hareem Shah in Foreign Ministry to Sofia Kaif in CM House KPK….
Real Tabdeeli pic.twitter.com/XREXWS9RwB— Shabbir Hussain Khan (@ShabbirKhan111) March 12, 2020
This is the video in jargah hall not in cm house #sofiakaif pic.twitter.com/JbVSTfqw4V
— sofia kaif (@sofiakaif15) March 14, 2020