نیو یارک : بالی ووڈ اداکارہ زرین خان اور ان کی بہن کو امریکی حکام نے ایئرپورٹ پر روک کر کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویرمیں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ زرین خان امریکا میں منعقدہ ایک شو میں پرفارم کرنے کے لئے اپنے منیجر اوربہن کے ہمراہ نیو یارک پہنچی توان کے منیجر کو تو جانے دیا گیا لیکن زرین خان اوران کی بہن کو روک لیا گیا۔
کافی دیرایک الگ کمرے میں بٹھائے جانے کے بعد ان سے امریکا میں آنے کی وجوہات اور یہاں قیام کے دوران سیاحت سے متعلق شیڈول سے پوچھ کی گئی ۔ کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد امریکی حکام نے انہیں جانے دیا۔
اداکارہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مرتبہ امریکا کا دورہ کرچکی ہیں لیکن ان کے ساتھ پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا ۔ امریکی حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ ہر قسم کے اطمینان کے بعد ہی حکام نے انہیں چھوڑا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ خان کو بھی 3 سال قبل نیو یارک ائیر پورٹ پر2 گھنٹوں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے روکا گیا تھا جس پربھارت کی جانب سے اچھا رویہ نہیں آیا تھا تاہم سیکیورٹی کلئیرینس کے بعد انہیں جانے دیا تھا۔