counter easy hit

جبری رخصت پر بھیجے گئے آئی جی سندھ نے اپنا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا

کراچی: جبری رخصت پر بھیجے گئے انسپکٹر جنرل پولیس اے ڈی خواجہ نے اپنا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 18 ویں اجلاس میں شریک ہوئے۔

AD Khawaja retakes charge as IG Sindh

AD Khawaja retakes charge as IG Sindh

آئی جی سندھ  اے ڈی خواجہ کو 19 دسمبرکو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا اور ان کی جگہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو قائم مقام انسپکٹر جنرل تعینات کردیا گیا تھا۔ اے ڈی خواجہ کی رخصت کے بعد سندھ  اور وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں زیر گردش رہیں جب کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی اے ڈی خواجہ اورسندھ حکومت کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات پائے جاتے تھے جس کے باعث انہیں جبری رخصت پر بھیجا گیا۔اے ڈی خواجہ کی جبری رخصت کی خبر کے بعد 35 سے زائد سابقہ آئی جیز اور افسران نے وزیراعظم نوازشریف کو خط بھی لکھا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ  اے ڈی خواجہ ایک بہترین اور ایماندار افسر ہیں ان کو ان کے عہدے پر دوبارہ بحال کیا جائے جب کہ سندھ ہائی کورٹ میں اے ڈی خواجہ کی جبری رخصت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو عہدے پر رہنے کا حکم امتناعی بھی جاری کردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website