سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار رکھا ہے۔
AD Khawaja stay order from the court to continue working
سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سماعت درخواست گزارکے وکیل فیصل صدیقی کی غیر موجودگی کے باعث ملتوی کردی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل صدیقی بیمار ہیں۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے، حکم امتناع ختم کیاجائے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کاحکم برقرار رکھا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فیصل صدیقی آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھیں گے۔