counter easy hit

ایڈجسٹ

Rao Khalil

Rao Khalil

پیرس (اے کے راؤ) ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں ایک مینڈک ڈال دیں اور اس پانی کو آہستہ آہستہ گرم کریں جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت بڑھے گامینڈک اپنے جسم کو درجہ حرارت کے مطابق اٰیڈجسٹ کرتا جائے گا۔

ایک وقت وہ آئے گا کہ جب پانی ابلنے لگے گا تو مینڈک اس درجہ حرات کو ایڈجسٹ نہیں کرسکے گا اور پانی سے باہر جمپ کرنے کی کوشش کرے گا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے گا۔اور جان سے جائے گا۔

ایسا کیونکہ ؟ کیونکہ وہ اپنی توانائی درجہ حرارت کو ایڈجسمنٹ کرنے میں صرف کرچکا ہے جمپ کے لیے مزید فورس نہیں بچی ایسا پہی کچھ حال اپنی قوم کا ہے جو حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کو ایڈجسٹ کرتے آ رہے ہیں۔

اس مقام تک پہنچ گئے ہیں کہ ہر کوئی کہتا تو ہے کہ ” ڈاکٹر قادری ٹھیک کہتے تھے ” مگر آج بھی شائد ایڈجسٹ کرنے کے موڈ میں ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب جمپ کرنے کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔

سویس بنک اور پانامہ لیکس کا بوجھ اتنا بڑھ چکا ہو گا کہ پاکستان کا پورابجٹ بھی اٹھا نہیں سکے گا اور پھر شائد ایٹمی طاقت کو ایڈجسٹ کرنا پڑے۔