لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )انتظامیہ رمضان بازار وں کو کامیاب کرانے کیلئے کوشاں لیکن عطائیت کا جن بے قابو عطائیوں کی موجیں عوام مسلسل لوٹنے لگے تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران رمضان بازاروں کیلئے وقف لیکن عطائیت کا جن بے قابو لالہ موسیٰ وگردنواح میں میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں پریکسٹس زوروشور سے جاری ہے گلی محلوں میں عطائی ڈاکٹر سادہ لوح لوگوں کولوٹ رہے ہیں ان عطائیوں کے غلط علاج سے متعدد لوگ معذور ہوچکے ہیں کچھ تو زندگی کی بازی بھی ہار گئے ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اے سی کھاریاں ای ڈی او ہیلتھ گجرات ، ڈی ایچ او گجرات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عطائیوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔