نوازالدین اور عرفان خان جیسے اداکاروں کا فارمولا استعمال کرنا چاہتا ہوں، پاکستانی اداکار
لاہور(یس اُردو)معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کے ڈراموں نے بھارت میں بھی انہیں مقبولیت تو دلوادی لیکن کیا عدنان بالی ووڈ فلموں میں بھی کامیابی حاصل کرپائیں گے اس بارے میں انھیں سوچنا پڑے گا۔واضح رہے کہ عدنان صدیقی بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم مومکی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں معروف اداکارہ سری دیوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق عدنان صدیقی کا کہنا تھا میں اب اس عمر میں ہوں جہاں میں بالی ووڈ میں شاہ رخ خان، اکشے کمار یا سلمان خان کی جگہ نہیں لے سکتا، وہ بہترین اداکار ہیں اور پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔ اگر میں اس دوڑ میں آنا چاہوں تو مجھے اس بری طرح باہر نکال دیا جائے گا کہ میں بھی خود کو نہیں دیکھ پاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارت میں نوازالدین صدیقی، عرفان خان، کے کے مینن اور منوج باجپائی جیسے اداکاروں کا فارمولا استعمال کرنا چاہتا ہوں اور ان کی طرح کے کرداروں میں فٹ ہونا چاہتا ہوں اور وہاں اپنا لوہا منوانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو مل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کی ثقافت ایک ہی جیسی ہے